Saturday, July 27, 2024

مولانا فضل الرحمن کی پیر پگارا سے ملاقات

مولانا فضل الرحمن کی پیر پگارا سے ملاقات
March 29, 2015
کراچی(ویب ڈیسک) جے یوآئی ف کے امیرمولانا فضل الرحمن نے کراچی میں پیر پگارا سے ملاقات کی ہے جس میں ملکی حالات اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ فضل الرحمن نے کہا کہ یمن کا معاملہ انتہائی حساس ہے کسی بھی فیصلے سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن نے کراچی میں پیر پگارا سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو  مختلف مسائل میں الجھانا امریکی پالیسی ہے۔ پاکستانی فوج سعودی عرب بھیجنا نازک مسئلہ ہے بھرپور مشاورت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے میں پاکستان کو پھنسایا  گیااگر پاکستان پر عالمی دباؤ ہے تو اے پی سی بلا لینی چاہیے۔ جے یو آئی ف کے امیر کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے بعد پیر پگارا سے ملاقات کے لئے کراچی آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں یمن کے معاملے میں پاکستانی موقف پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔