Saturday, February 4, 2023

مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب

مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب

اسلام آباد (92 نیوز) مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس 2 جنوری کو اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمٰن کریں گے۔ اجلاس میں استعفوں، لانگ مارچ، سینیٹ الیکشن اور ضمنی انتخابات سمیت دیگر امور زیر بحث ہوں گے۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، پی ڈی ایم کی اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم کی قیادت کی کردار کشی کی مہم کی مذمت کی جائے گی۔ اجلاس میں حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔