Sunday, January 29, 2023

مولانا فضل الرحمن کا 27 دسمبر کو لاڑکانہ جلسے میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

مولانا فضل الرحمن کا 27 دسمبر کو لاڑکانہ جلسے میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

کراچی (92 نیوز) پی ڈی ایم قیادت میں پھوٹ پڑنے کی خبروں میں شدت آگئیں، مولانا فضل الرحمن اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی سے ناخوش ہیں، جے یو آئی ف کے سربراہ نے 27 دسمبر کو لاڑکانہ جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ڈی ایم میں اختلافات یا معاملہ کچھ اور حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 27 دسمبر کو لاڑکانہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔

زرائع کا دعویٰ ہے کہ مولانا فضل الرحمن پیپلزپارٹی قیادت کےرویوں سےنالاں ہیں اور ان ہی اختلافات کی وجہ سے مردان جلسے میں پیپلزپارٹی رہنماؤں نے شرکت نہیں کی تھی۔

27 دسمبر کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے سابق صدر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو دعوت دی تھی تاہم اب صرف جے یو آئی کا وفد ہی جلسے میں شریک ہوگا جبکہ آصف علی زرداری کی شرکت کا امکان بھی محدود ہے۔

خبر یہ بھی ہے کہ پی پی پی پی ڈی ایم کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے پیچھے ہٹنے لگی ہے اور قیادت کی ہدایت پر بعض رہنما اسمبلیوں سےاستعفی نہ دینے کے لئے ماحول بنا رہے ہیں جبکہ خورشید شاہ بھی سکھر میں بلاول بھٹو سے ملاقات میں اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کا مشورہ دے چکے ہیں تاہم حتمی فیصلہ 29  دسمبر کو پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں ہونا ہے۔