Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مولانا فضل الرحمن باہر سے فنڈنگ لیتے رہے، جوابدہ ہونا پڑے گا، وزیراعظم

مولانا فضل الرحمن باہر سے فنڈنگ لیتے رہے، جوابدہ ہونا پڑے گا، وزیراعظم
January 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن باہر سے فنڈنگ لیتے رہے، جوابدہ ہونا پڑے گا۔ ہمارے خلاف کیس کرنے والے خود پھنس گئے ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، براڈشیٹ، قبضہ مافیا سمیت اہم معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے پارٹی اجلاس میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن پر پنجاب حکومت کو شاباش دیتے ہوئے کہا، مسلم لیگ ن اور قبضہ مافیا ایک ہی ہیں، قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ مزید کہا کہ سینٹ انتخابات میں فتح حاصل کرنے کا یقین ہے۔

اجلاس میں شہزاد اکبر نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی۔ خرم دستگیر سے 1 ارب روپے سے زائد کا قبضہ واگزار کروایا۔

معاون خصوصی شہباز گل نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پر ترجمانوں کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا۔ کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 2017، 18 کا ڈیٹا حاصل کیا، جب یہ اردو ترجمہ کروائیں گے انہیں پتہ چل جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید ہی براڈشیٹ کی تحقیقات کریں گے، وہ معزز اور اچھی شہرت والے جج ہیں۔ جب جسٹس ر عظمت نیب میں زردری کے خلاف انکوائری کر رہے تھے تب مسلم لیگ ن خوش تھی۔

اجلاس میں فرخ حبیب نے ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر اجلاس کو بریفنگ دی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔