Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مولانا فضل الرحمان گھر میں تابعدار شوہر جلالی باتیں باہر کرتے ہیں: رانا ثناءاللہ

مولانا فضل الرحمان گھر میں تابعدار شوہر جلالی باتیں باہر کرتے ہیں: رانا ثناءاللہ
March 14, 2016
فیصل آباد (92نیوز) رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان گھر میں تابعدار شوہر ہیں۔ یہ ایسی باتیں بس جلال میں باہر ہی بول سکتے ہیں۔ حقوق نسواں ایکٹ سے مولانا فضل الرحمان کو کڑا لگنے سے استثنیٰ دے دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو کڑا لگوانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق حقوق نسواں ایکٹ پر مولانا فضل الرحمان کی تنقید کے بعد صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے چٹکلا مارتے ہوئے کہا ہے کہ حقوق نسواں ایکٹ کی خلاف ورزی کی زد میں لگنے والے کڑے سے مولانا کو مستثنیٰ کر دیں گے۔ مولانا گھر میں تو تابعدار شوہر ہیں یہ باتیں تو بس جلال میں باہر کرتے ہیں۔ نیب پنجاب میں کسی بھی منصوبے کی تحقیقات کرے حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔ اگر نیب پنجاب میں متحرک ہوا تو سب سے پہلے پنجاب بنک سکینڈل کی تحقیقات ہوں گی جس کی لپیٹ میں پرویزالٰہی بھی آئیں گے۔ رانا ثناءاللہ کہتے ہیں ہمیں کراچی میں امن چاہئے۔ وہ چاہے شہر کی صفائی سے آئے یا ایم کیو ایم کی صفائی سے۔ انہوں نے عمران خان کو بھی موضوع بحث بنایا اور کہا پی ٹی آئی الیکشن جیت جائیں تو جشن مناتے ہیں۔ اگر ہار کا منہ دیکھیں تو دھاندلی کا رونا پیٹنا شروع کر دیتے ہیں۔