Wednesday, February 8, 2023

مولانا فضل الرحمان کی پیر پگارا سے ملاقات، صدارتی الیکشن کیلئے حمایت مانگ لی

مولانا فضل الرحمان کی پیر پگارا سے ملاقات، صدارتی الیکشن کیلئے حمایت مانگ لی
کراچی ( 92 نیوز)صدارتی انتخاب کیلئے سیاسی جوڑ توڑ اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، مولانا فضل الرحمان حمایت حاصل کرنے کیلئے پیر پگارا سے ملنے کنگری ہاؤس پہنچ گئے ۔ کنگری ہاؤس میں  پیر صاحب پگارا سے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے  صدارتی انتخابات کیلئے حمایت طلب کی اور کہا کہ آنے والےدنوں میں معرکہ  کامیابی سے سرکیا جائے گا۔