مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر غور

لاہور ( 92 نیوز) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ۔
جے یوآئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے جاتی امرامیں نوازشریف سے ملاقات کی ، ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، احتساب کے معاملات، فوجی عدالتوں کے قیام اور اپوزیشن کے مل کر چلنے کی تجاویزبھی زیربحث آئیں۔
میڈیا سے بات چیت میں مولانافضل الرحمان نے حکومت کوتنقیدکے نشانے پرلے لیابولےملک کے حالات سنگین صورتحال کر چکے ہیں ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے ملین مارچ کی تیارہوچکی ہے۔
جے یوآئی ف کے سربراہ نے کہا کہ نوازشریف نےحکومتی پالیسیوں سے متعلق ہمارے مؤقف کی تائید کی ، انہوں نے جلدآصف زرداری سے ملاقات کاعندیہ بھی دیا۔
فضل الرحمان کاکہناتھا نیب ایک انتقامی ادارہ ہے جسے غلط طریقے سے استعمال کیاجارہاہے،عمران خان ہمارے نہیں اپنے خاتمے کاسوچیں۔