مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل
لاہور(92نیوز)مولانا فضل الرحمان کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ہے جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کو نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں قریبی ایک نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمن کی گز شتہ روز بھی طبعیت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد ان کے ٹیسٹ کئے گئے تھے اور اس کی رپورٹ بھی آج ملنی تھی ۔
گذشتہ روز یورک ایسڈ ،کولیسٹرول کی سطح کی جانچ اورشوگرکا ٹیسٹ کیاگیاتھا جبکہ آج پھر مولانا فضل الرحمن نے سینے میں جلن کی شکایت کی تھی۔