Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مولانا فضل الرحمان کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات
March 28, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرادری سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور خلیجی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ یمن میں جاری خانہ جنگی اور فوج سعودی عرب بھجوانے سے متعلق دونوں جماعتوں کا مؤقف قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا ۔ ملاقات میں سابق سینیٹراورصوبائی مشیر ڈاکٹر قیوم سومرو بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر قیوم سومرو نے ملاقات کے بعد بتایا کہ آئندہ ہفتے آصف زرداری دیگر سیاست دانوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔