مولانا فضل الرحمان کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات

کراچی(92نیوز)کراچی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرادری سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ۔
دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور خلیجی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ یمن میں جاری خانہ جنگی اور فوج سعودی عرب بھجوانے سے متعلق دونوں جماعتوں کا مؤقف قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا ۔
ملاقات میں سابق سینیٹراورصوبائی مشیر ڈاکٹر قیوم سومرو بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر قیوم سومرو نے ملاقات کے بعد بتایا کہ آئندہ ہفتے آصف زرداری دیگر سیاست دانوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔