Friday, January 27, 2023

صوبے متفق ہوں گے تو وفاق کیخلاف تحریک چلائی جائیگی، فضل الرحمان

صوبے متفق ہوں گے تو وفاق کیخلاف تحریک چلائی جائیگی، فضل الرحمان

اسلام آباد ( 92 نیوز) بلوچستان کے مسائل اور18ویں ترمیم پر جے یو آئی بلوچستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقادہوا ۔  مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت اے پی سی میں بلوچستان کی اپوزیشن پارٹیوں کے علاوہ حکومت سے ناراض اختر مینگل بھی شریک ہوئے۔

اے پی سی کے بعد اختر مینگل نے کہا ملکی تاریخ میں پہلی بار فلور آف دی ہاؤس پر کسی نے علیحدگی کا اعلان کیا، ہم آزاد بینچوں پر بیٹھے ہیں، حکومت اتحاد چاہتی ہے تو مسائل حل کرے، ہم کیا پورا بلوچستان پی ٹی آئی کا حصہ ہوگا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا صوبے متفق ہوجائیں گے تو مرکزی سطح پر حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے، میدان میں آگئے ہیں اور مزید آگے بھی بڑھیں گے۔

مولانا نے بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کے سوال پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کورونا کی وجہ سے تمام سرگرمیاں روک دی ہیں، نظام میں ایک تعطل آگیا لیکن حکومت نے فائدہ اٹھانا چاہتا تو ہم نے سرگرمیاں شروع کردیں۔