Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مولانا فضل الرحمان کو 14اگست سے متعلق بیان پر سخت تنقید کاسامنا

مولانا فضل الرحمان کو 14اگست سے متعلق بیان پر سخت تنقید کاسامنا
August 9, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)  مولانا فضل الرحمان کو 14اگست کویوم آزادی کے طورپر نہ منانے کے بیان پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو الیکشن میں شکست کا غم لگ گیا ، الیکشن میں شکست فضل الرحمان سے ہضم نہ ہوئی   جس کے باعث مولانا کی جانب سے اداروں پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور فضل الرحمان تمام حدیں پار  کر گئے ۔ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے  کہا کہ 14 اگست کو یوم آزادی کے طور پر نہیں منا سکتے،بلکہ جدوجہد آزادی کے نام سے منائیں گے۔ فضل الرحمان کے بیانات پر قوم میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کہا کہ مولانا ہار گئے،اس لیے جشن آزادی نہیں منا رہے۔