Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھیجا ہے گرم جگہ پر پاؤں نہ رکھیں، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھیجا ہے گرم جگہ پر پاؤں نہ رکھیں، شیخ رشید
September 21, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھیجا ہے گرم جگہ پر پاؤں نہ رکھیں۔ شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرر میں میڈیا سے گفتگو میں کہا پیپلزپارٹی اور ن لیگ فضل الرحمان کے ساتھ نہیں چلیں گے۔ ہماری حکومت کیخلاف بہت زہریلا پراپیگنڈا ہو رہا ہے۔ پروپیگنڈا میں فضل الرحمن کا مقصد کچھ اور ہو گا۔  ن لیگ مذہبی کارڈ میں ان کے ساتھ نہیں ہو گی ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا سیاسی جماعتیں فضل الرحمان کے ساتھ نہیں کھڑی ہوں گی۔ آصف زرداری کی ٹیم نے پیسے دینے شروع کیے ہوئے ہیں۔ آصف زرداری کھلے دل کا آدمی ہے، ونڈ کے کھاتا ہے۔ شہبازشریف کی سیاست امتحان میں ہے۔ شہبازشریف میں لچک ہے وہ درمیان راستہ نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ نوازشریف ضد کی وجہ سے بہت معاملات خراب کر دیتے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا عمران خان کشمیر کے مظلوموں کے لئے اپنا کیس ستائیس ستمبر کو اقوام متحدہ میں لڑنے جارہے ہیں ۔ اکھنڈ بھارت کا حامی مودی نیست و نابود ہوجائے گا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے مزید کہا کل بھمبر سمائنی بارڈر پر جا رہا ہوں۔ عمران خان ایم ایل ون کے ساتھ ہے ۔ ایم ایل ون پاکستان معیشت کی شہ رگ ہے۔ سی پیک اور ایم ایک ون بنے گا۔ کشمیر کی آزادی بھی ہو گی۔