Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ کر بھی گو مگو کی کیفیت کا شکار ،نائن زیرو جانا چاہیے یا نہیں فیصلہ کل ہوگا

مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ کر بھی گو مگو کی کیفیت کا شکار ،نائن زیرو جانا چاہیے یا نہیں فیصلہ کل ہوگا
August 17, 2015
کراچی(92نیوز)مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد سے کراچی کے لیے رخت سفر باندھا ۔ تب سے ہی  ایک گومگو کیفیت تھی  آیا مولانا پہلی بار نائن زیرو کے مہمان بنیں گےیا کسی اور مقامات پر رابطہ کمیٹی کے اراکین کی میزبانی کرینگے  دن بھر کیا کھچڑی پکتی رہی اور اونٹ کس کروٹ بیٹھا ۔ تفصیلات کےمطابق تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ہے  ایم کیو ایم کو منانے اس بار  رحمان ملک نہیں  مولانا فضل الٓرحمان آئے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان کے استقبال اور ضیافت کے لیے نائن زیرو پر تیاریاں شروع ہوگئیں پکوان چنے جانے لگے ۔ مگر معاملہ پہلے آپ پہلے آپ پر اٹک گیا  جمعیت علمائے اسلام ف کے بعض رہنماؤں کا اصرار تھا کہ پہلی ملاقات ، اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ہونی چاہیے ۔ کیونکہ مولانا آج تک کبھی  متحدہ کے مرکز نہیں گئے کراچی میں انہیں ایم کیو ایم مخالف ووٹ ملتا ہے ان کا خیال تھا کہ ایم کیو ایم  مولانا کی آمد کو اپنے حق میں استعمال کریگی  دوسری جانب ایم کیو ایم کے حلقوں کا ماننا تھا کہ  مولانا کی آمد کا مقصد انہیں منانا ہے اس لیے نائن زیرو آنا تو بنتا ہے۔ آخر ایسا حل نکالا گیا  جو دونوں کے لیے قابل قبول ٹھہرا طے پایا کہ رات کو اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں مذاکرات ہونگے  رابطہ کمیٹی کے اراکین اپنے مسائل اور مولانا وفاق کی یقین دہانیوں  سے آگاہ کرینگے ۔ دوسری جانب ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان وفد کے ساتھ منگل کی دوپہر نائن زیرو پر مہمان ہونگے ۔ پرجوش استقبال کیا جائیگا ظہرانے کے لیے دیگر پکوانوں کے ساتھ  حلیم اور بریانی کا خاص اہتمام کیا جائیگا ۔