Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مولانا فضل الرحمان ، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

مولانا فضل الرحمان ، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا
July 25, 2018
ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ،  پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال اور رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ووٹ کاسٹ کیا۔ انہوں نے اپنا ووٹ این اے 38 کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عبدالخیل میں کاسٹ کر لیا۔ دوسری طرف رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار اپنا ووٹ کاسٹ کرنے نیشنل اسکول پی آئی بی کالونی پہنچے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے گھر سے نکلتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے عوام ایک بار پھر اعتماد کا ووٹ دیں گے، ایم کیو ایم اس بار بھی روایتی نشستوں سے کامیاب ہوگی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ میں 1200 سے زیادہ ووٹ نہیں ہونے چاہیئے لیکن این اے 247 میں سیوریج ووٹ ایک پولنگ اسٹیشن پر 2200 اور 2500 ووٹ ہیں جو مجھے نہیں لگتا کہ پورے دن میں کاسٹ ہو پائیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ووٹرز میں 1988 والا جذبہ نظر آرہا ہے، ایم کیو ایم کو انتخابی مہم چلانے کا بہت موقع نہیں ملا ، لوگوں میں جذبہ ہے۔ ادھر پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے این اے 243 کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ  خور شید شاہ نے اپنا ووٹ این اے 207 سکھر میں کاسٹ کیا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی لاہورمیں اپنے حلقہ این اے 129 میں ووٹ ڈالا۔ نوابشاہ  میں آصفہ بھٹو اوربختاور بھٹو زرداری نے ووٹ کاسٹ کیا ۔ آصف زرداری کی ہمشیرہ عذرا فضل پیچوہو نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔