Sunday, March 3, 2024

مولانا عبدالغفور حیدری کی خالد مقبول صدیقی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ووٹ کی درخواست ، ذرائع

مولانا عبدالغفور حیدری کی خالد مقبول صدیقی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ووٹ کی درخواست ، ذرائع
March 11, 2021

کراچی (92 نیوز) پی ڈی ایم کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کی ایم کیوایم کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ہوئی۔

ڈپٹی چئیرمین کے لیے پی ڈی ایم کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری پارلیمنٹ لاجز پہنچے جہاں عبدالغفور حیدری کی ایم کیو ایم کنونئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مولانا عطاالرحمان اور وفاقی وزیر امین الحق بھی شریک ہوئے۔

 ذرائع کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے ایم کیو ایم سے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے حمایت اور ووٹ دینے کی درخواست کی۔