Tuesday, October 4, 2022

مولانا عادل کے قاتل تاحال گرفتار نہ کئے جا سکے

مولانا عادل کے قاتل تاحال گرفتار نہ کئے جا سکے

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں معروف عالم دین مولانا عادل  اور ان کےڈرائیور کے قاتل گرفتار نہیں کئے جاسکے ، پولیس کو ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج تو مل گئی لیکن ملزمان نہیں ملے،پولیس نے  کئی لوگوں کے بیانات قلمبند کئے،شواہد بھی اکٹھے کئے لیکن قاتلوں کا سراغ نہ مل سکا۔

معروف عالم دین مولانا عادل اور ان کے ڈرائیور کے قاتل  آج تیسرےدن بھی  قانون کی گرفت میں نہیں آسکے  ، پولیس کئی اہم  شوائد اکٹھےکئے ہیں ، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا چکی ہیں ۔وٹیج کے مدد سے ملزمانے کے آنے اورجانے کےراستوں کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے اور چشم دید گواہوں سمیت  بیس افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کرلئے گئے ہیں لیکن قاتلوں  کا کچھ پتہ نہیں چلا رہا۔

جیوفنسنگ سے بھی قاتلوں کی پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے ، پولیس نےمولاناعادل کی گاڑی شوائد اکٹھے کرنےکے بعد اہلخانہ کے حوالے کردی ہے، واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیاہے۔