Thursday, September 29, 2022

مولانا عادل کی شہادت میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں،حافظ طاہر اشرفی

مولانا عادل کی شہادت میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں،حافظ طاہر اشرفی

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ہم آہنگی امور کا کہنا ہے کہ مولانا عادل کی شہادت میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں ،  بھارت پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے،ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کی اجازت نہیں دیں گے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرف کا کہنا ہے کہ مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ ملک دشمنوں کی سازش ہے ، تشویش ہے کہ اتنے بڑے عالم دین کو سکیورٹی کیوں نہیں دی گئی،دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات اور انتشار پھیلے،ملک دشمنوں نے پہلے بھی مختلف مواقع پرامن وامان کوخراب کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت افغان سرزمین کوپاکستان کیخلاف استعمال کرنا چاہتا ہے،محرم الحرام میں بھی فرقہ ورانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کی گئی لیکن اسے ناکام بنا دیا گیا،علماء پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ سے رابطہ ہواہے، آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کرینگے۔

مولاناطاہراشرفی کا مزید کہنا تھا کہ یونین کونسل کی سطح تک مذہبی آہنگی کونسل قائم کریں گے، اپوزیشن کو احتجاج کرنے کا حق ہے لیکن جہاں بات ملکی سلامتی کی آجائے تو سب کو ایک ہونا چاہئے۔