Friday, September 30, 2022

مولانا عادل کا قتل، وزیراعظم کا بھارت کے ملوث ہونے کا اشارہ

مولانا عادل کا قتل، وزیراعظم کا بھارت کے ملوث ہونے کا اشارہ
اسلام آباد (92 نیوز) مولانا عادل کا قتل، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے ملوث ہونے کا اشارہ دیدیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے بھارت 3 ماہ سے پاکستان میں علماء کو قتل کرانے اورفرقہ وارانہ فسادات کی کوششوں میں ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کہتے ہیں شرپسند عناصر کراچی کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ادھر فضل الرحمٰن، سراج الحق، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی اور علامہ طاہر اشرفی نے بھی اظہار مذمت کیا۔