Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مولانا صاحب مارچ کشمیریوں کی آزادی کیلئے کریں، چوروں کی آزادی کیلئے نہیں، فردوس عاشق اعوان

مولانا صاحب مارچ کشمیریوں کی آزادی کیلئے کریں، چوروں کی آزادی کیلئے نہیں، فردوس عاشق اعوان
September 20, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا مولانا صاحب مارچ کشمیریوں کی آزادی کیلئے کریں، چوروں کی آزادی کیلئے نہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا مولانا صاحب کو کشمیر سے زیادہ کشمیر کمیٹی سے دلچسپی ہے۔ مولانا فضل الرحمان منسٹر کالونی کے گھر کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1174915277143724037 معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا صاحب مارچ کشمیریوں کی آزادی کیلئے کریں، چوروں کی آزادی کے لیے نہیں؟ دوسروں کو مشورہ دینے کی بجائے اپنے بیٹے سے کہیں کہ استعفی دے دیں۔ اپنے فرزند  کیلئے پارلیمان، تنخواہ، مراعات اور نشست حلال ہے؟ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1174915178372009986 فردوس عاشق اعوان نے کہا موجودہ حکومت اور پارلیمان اس لیے ناجائز اور حرام ہے کیونکہ اس میں آپ موجود نہیں؟آج آپ کی جمہوریت پسندی کہاں ہے؟ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1174915035476348931 آج کس منہ سے پارلیمان کو گرانے کے دعوے فرما رہے ہیں؟ آج آپ کے جمہوریت کے لئے اصول کہاں ہیں؟