Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مولانا سمیع الحق کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے 3مشکوک افراد پکڑ لئے

مولانا سمیع الحق کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے 3مشکوک افراد  پکڑ لئے
November 10, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) جمعیت علمائے اسلام (س ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کیس میں اہم پیش رفت  سامنے آئی ہے ،  راولپنڈی پولیس نے 3مشکوک افراد  کوحراست میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کے قتل کے شعبے میں گرفتار تینوں مشکوک افراد کو پولیس کے سیف سیل منتقل کر دیا گیا، زیر حراست مشکوک افراد سے ایس ایچ او سول لائنز انسپکٹر عزیز تفتیش کر رہے ہیں  جبکہ مشکوک افراد سے تفتیش کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد کو جیو فینسنگ اور مولانا سمیع الحق کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے حراست میں لیا گیا، مولانا سمیع الحق کے قتل کی تین پولیس ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں۔ مولانا سمیع الحق کے قتل کی ایف آئی آر نامعلوم حملہ آور کے خلاف درج کی گئی ہے۔