Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مولانا سمیع الحق کے قتل کا واقعہ، جائے وقوعہ پر 5 لوگوں کی موجودگی کا انکشاف

مولانا سمیع الحق کے قتل کا واقعہ، جائے وقوعہ پر 5 لوگوں کی موجودگی کا انکشاف
November 15, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) جمعیت علما اسلام س کے رہنما مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ جائے وقوعہ پر پانچ لوگوں کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا۔ مشکوک افراد میں سے سات کے نمونے ڈی این اے کیلئے لاہور فرانزک لیب ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ جائے وقعہ سے ملنے والا چاقو بھی فرانزک کے لیے لاہور بھجوا دیا گیا۔ پولیس کو خون کے نمونوں کی بھی رپورٹ موصول ہو گئی۔ مولانا کے کمرے میں موجود واش روم سے ملنے والا خون مولانا سمیع الحق کا نہیں۔ پولیس کو تحقیقات میں مولانا کے سیکرٹری احمد شاہ کی بھی تلاش ہے۔ گرفتاری کیلئے خیبرپختونخواہ پولیس سے بھی رابطہ کر لیا گیا۔ بذریعہ کورئیر سروس تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مولانا سمیع الحق کے قتل میں اب تک 22 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے ملازمین اور سوسائٹی کے رہائشی بھی شامل ہیں۔