Tuesday, October 4, 2022

مولانا سمیع الحق قتل کیس میں گھریلو ملازم احمد شاہ ملزم نامزد

مولانا سمیع الحق قتل کیس میں گھریلو ملازم احمد شاہ ملزم نامزد
 اسلام آباد (92 نیوز) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سابق سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کیس میں ان کے ذاتی محافظ کو باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ مولانا سمیع الحق کے ذاتی محافظ احمد شاہ کو پولیس نے سخت سیکورٹی میں سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کی عدالت میں پیش کیا اور ملزم سے مولانا سمیع الحق کے قتل بارے تفتیش کے لئیے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ فاضل عدالت نے پولیس کی تفتیشی ٹیم کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم احمد شاہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزم کو پانچ مارچ کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے۔ ملزم احمد شاہ کو مولانا سمیع الحق کے قتل سے قبل انکے ساتھ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر میں موجود تھا جبکہ قتل کے بعد ملزم جنازہ میں شرکت کے بہانے پراسرار طور پر غائب ہو گیا تھا،جسکی گرفتاری کے لئیے پولیس نے تین مختلف ٹیمیں تشکیل دیں تھیں۔