مولانا سمیع الحق قتل کیس میں ان کے پرسنل سیکرٹری احمد شاہ گرفتار

راولپنڈی (92 نیوز) مولانا سمیع الحق قتل کیس میں انتہائی اہم پیش رفت ہو گئی۔ پرسنل سیکٹری احمد شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتاری میں مولانا کے لواحقین نے معاونت کی۔ احمد شاہ مولانا کے قتل کے بعد پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا۔
مولانا سمیع الحق کے قتل کیس کا عبوری چالان بھی عدالت میں جمع کرا دیا گیا جس میں بتایا گیا کہ مولانا سمیع الحق کے لواحقین کی جانب سے پولیس کو بالکل بھی مدد نہیں مل سکی تھی جبکہ مقتول کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں ہونے دیا گیا ۔ مولانا کی قبر کشائی پر بھی انہیں کسی قسم کا تعاون حاصل نہیں ہو سکا۔
پولیس نے احمد شاہ کو گرفتار کرکے مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے اور سیکرٹری سے مولانا کے قتل کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہو سکتی ہیں جس سےمولانہ کے قاتلوں تک پہنچا جا سکتا ہے۔