Monday, November 28, 2022

مولانا باسی سینڈوچ کھانے سے بیمار‘ ڈاکٹرز کا مرغن غذاﺅں سے پرہیز کا مشورہ

مولانا باسی سینڈوچ کھانے سے بیمار‘ ڈاکٹرز کا مرغن غذاﺅں سے پرہیز کا مشورہ
اسلام آباد (92نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد بیمار پڑ گئے۔ ڈاکٹروں نے پتہ لگا لیا۔ مولانا فضل الرحمان کو باسی سینڈ وچ اسپتال پہنچایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات میں انہیں پانامہ لیکس کے ایشو پر مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی نظام کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے وزیرا عظم کو مشورہ دیا کہ حکومت پاناما لیکس کے معاملے کو سیاسی رنگ نہ دے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے کچھ دیر بعد مولانا کے پیٹ میں شدید درد اٹھا جس پر انہیں پمز اسپتال لایا گیا جہاں طبی معائنہ کے بعد انہیں وی آئی پی وارڈ میں داخل کرلیا گیا۔ آخر کار پتہ چلا کہ مولانا صاحب باسی سینڈ وچ کھا بیٹھے ہیں۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ کہ مولانا فضل الرحمان کو شوگر اور دل کا عارضہ لاحق ہے۔ ایسے میں ناقص خوراک نے ان کی صحت کو متاثر کر ڈالا۔ مولانا کو مکمل طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ البتہ ڈاکٹروں نے انہیں چٹ پٹے اور مرغن کھانوں سے پرہیز کے ساتھ تین دن تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔