Tuesday, January 31, 2023

مولانافضل الرحمان سے صدارتی انتخابات پر بات چیت جاری ہے ، اعتزازاحسن

مولانافضل الرحمان سے صدارتی انتخابات پر بات چیت جاری ہے ، اعتزازاحسن
اسلام آباد( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار اعتزازاحسن نے کہا کہ  صدارتی انتخابات کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان سے بات چیت جاری ہے ۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش ہے مولانا ہمارے حق میں دستبردار ہوجائیں ، ووٹنگ سے قبل مثبت نتیجہ نکل آئے گا۔ پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان معتبر شخصیت ہیں ،  ان کی ذات پر کوئی حرف نہیں لانا چاہتے۔