Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

موسیقی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کا آج 67واں یوم پیدائش

موسیقی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کا آج 67واں یوم پیدائش
October 13, 2015
فیصل آباد (92نیوز) موسیقی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کے چاہنے والے آج انکی 67 ویں سالگرہ منائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تیرہ اکتوبر انیس سو اڑتالیس میں فتح علی خان کے گھرانے میں ابھرتے ہوئے ستارے کا جنم ہوا تو نام پرویز فتح علی رکھا گیا۔ نصرت کو اپنے ہی گھر سے ایسے گونجتے ہوئے سر ملے جن پر فتح پائی تو ان سروں کا جادو دنیا بھر میں سر چڑھ کر بولا۔ کلاسیقی موسیقی خصوصاً قوالی استاد نصر ت کو وراثت میں ملی۔ انیس سو ستر میں والد استاد فتح کا انتقال ہوا تو فن سیکھنے کا سلسلہ ڈگمگانے کا خدشہ پیدا ہوا مگر ایسی ریاضت کہ سب خدشات دورصرف سولہ سال کی عمر میں والد کی برسی پر پہلی بار قوالی گائی۔ شریر بچوں کی طرح نصرت بھی بچپن میں خاصے شرارتی تھے۔ ایسی ہی ایک شرارت کی وجہ سے انہیں کچہری بازار کے مشہور مرغ پلاو کی دکان پر چند گھنٹے کام بھی کرنا پڑا۔ نصرت فتح علی خان کو قوالی کے ساتھ ساتھ غزل، منقبت اورعارفانہ کلام گانے میں بھی عبور حاصل رہا لیکن جب انہوں نے دیسی آواز کو مغربی میوزک میں ڈھالا تو عالمگیر شہرت کا دروازہ کھل گیا۔ استاد نصرت نے ایک سو پچیس البم ریلیز کرکے عالمی ریکارڈ بھی بنایا۔ موسیقی کے افق کا یہ ستارہ 16 اگست 1997ءکو غروب ہوا۔ مشرقی موسیقی ہو یا پھر مغربی دھنیں استاد نے جو بھی گایا آج بھی سماعتوں میں رس گھول رہا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔