Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب میں سرکاری ونجی اسکول کھل گئے

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب میں سرکاری ونجی اسکول کھل گئے
August 2, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب میں سرکاری ونجی اسکول کھل گئے، بچے اور والدین خوش، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کہتے ہیں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

موسم گرماکی تعطیلات کے بعد پنجاب میں سرکاری ونجی اسکول کھل گئے، زیادہ تر طلبہ وطالبات خوش خوش اسکول پہنچے۔

صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے نائیٹی ٹو نیوز سے بات چیت میں کہا کہ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کرایا جارہا ہے۔

طلبہ وطالبات کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے، اب اسکول کھلنے چاہئیں تھے۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی پڑھائی کا بہت نقصان ہوچکا ہے، تعلیمی ادارے کھلنا اچھی بات ہے۔

اسکولوں کے اوقات صبح ساڑھے سات سے دوپہرساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے۔