Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

موسم گرما کیلئے لوڈمینجمنٹ پلان جاری، شہری علاقوں میں چھے، دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ

موسم گرما کیلئے لوڈمینجمنٹ پلان جاری، شہری علاقوں میں چھے، دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ
April 19, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزرات پانی وبجلی نے موسم گرما کیلئے لوڈمینجمنٹ پلان جاری کر دیا۔ موسم گرما میں شہری علاقوں میں 6 اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ وزرات پانی وبجلی نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ موسم گرما میں بجلی کی بچت کے طریقے اپنائے جائیں۔ بجلی بچت طریقوں سے 15 سو میگاواٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے۔ بجلی کی بچت کے طریقے اپنائیں گے تو بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہو گی۔ وزرات پانی وبجلی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ موسم گرما میں شہری علاقوں میں 6 اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ صنعتی زونز کیلئے لوڈشیڈنگ زیادہ ہو گی۔ جن علاقوں میں لاسز مقررہ حد کے اندر ہے وہاں یہی شیڈول لاگو ہو گا۔ زیادہ لاسز اور چوری  کے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ہو گی۔ وزرات کی جانب سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فیڈرز کے لاسز اور ریکوری اسٹیٹس آویزاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ موسم گرمامیں بجلی کی پیدواری شرح 85 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ 2013 کے مقابلے میں لوڈشیڈنگ میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔