Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نہ کوئی این آر او دینا چاہتا ہےا ور نہ کوئی لینا چاہتا ہے ، شہبازشریف

نہ کوئی این آر او دینا چاہتا ہےا ور نہ کوئی لینا چاہتا ہے ، شہبازشریف
August 9, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ نہ تو کوئی این آر او دینا چاہتا ہےا ور نہ ہی کوئی لینا چاہتاہے ۔اڈیالہ جیل میں نوازشریف سے ملاقات کے بعد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  عام انتخابات 2018 میں بد ترین دھاندلی کی گئی ، تمام جماعتوں نے انتخابی نتائج یکسر مسترد کر دیئے ہیں ۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اڈیالہ جیل پہنچے جہاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سےبات کی  اور یہ کہہ کر کہ کوئی این آر او نہیں ہو رہا  کسی نئے این آر او کا تاثر ختم کرنے کی کوشش کی ۔ انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی  کے خلاف گزشتہ روز اپوزیشن نے اسلام آباد میں احتجاج میں شرکت نہ کرنے پر  شہباز شریف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے گزشتہ روز اسلام آباد کے احتجاج میں شرکت نہ کر سکا۔ دوسری جانب ایئر پورٹ ذرائع نے واضح کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث کوئی پرواز معطل تو دور کی بات  تاخیر کا شکار بھی نہیں ہوئی  ،تاہم شہباز جو اپنی پرواز کی وجہ سے مشہور ہیں اڑان نہ بھر سکے  موسم کی آڑ میں کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔