لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بعض علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے، جس سے خشکی اور سموگ سے تھوڑی مہلت ملے گی۔
اس دوران پنجاب کے کچھ حصوں میں دھند اور سموگ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ متاثر ہونے والے بڑے شہروں میں لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال اور گوجرانوالہ شامل ہیں، سرگودھا، شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان اور رحیم یار خان میں شدید سموگ اور دھند کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسموگ کے باعث پارکس، چڑیا گھر میں عوام کی انٹری بند
مسافروں اور رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے کیونکہ ان علاقوں میں حد نگاہ کم ہو سکتی ہے۔
پیشگوئی میں لاہور، اٹک، مری اور راولپنڈی جیسے شہروں میں رات کے وقت بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، پشاور اور کوہاٹ سمیت شمالی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
اس کے برعکس، سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، آنے والے دنوں میں کسی خاص تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔