Wednesday, December 7, 2022

موسم خُنگ کیا ہوا کہ سیالکوٹ میں کشمیری چائے پینے والوں کا رش بڑھ گیا

موسم خُنگ کیا ہوا کہ سیالکوٹ میں کشمیری چائے پینے والوں کا رش بڑھ گیا
سیالکوٹ (92 نیوز) کشمیری چائے من کو ایسے بھائے کہ ہر شہری کا دل للچائے۔ موسم خُنگ کیا ہوا کہ سیالکوٹ میں کشمیری چائے پینے والوں کا رش بڑھ گیا ۔ چھوٹے بڑے سبھی اپنی دعوتوں کا اختتام کشمیری چائے پر کرنا چاہتے ہیں۔ شہر اقبال میں بھی ہر کوئی کشمیری چائے کا دیوانہ نظر آ رہا ہے۔ چائے تیار کرنے والے کہتے ہیں موسم کی خُنکی جوبن پر ہو تو ان کی دکانداری بھی بڑھ جاتی ہے۔ کشمیری چائے کا کپ اور جاری ہو گپ شپ تو جملوں میں فل سٹاپ نہیں آتا ۔ یہی وجہ ہے کہ ہرکوئی اس کا دیوانہ ہے۔