بیجنگ ( 92 نیوز) موسم خزاں کا وسط آن پہنچا ، چین بھر میں میلے کا سماں پیدا ہو گیا، کہیں برقی لالٹینیں آویزاں ہیں تو کہیں شاندار آتش بازی سے رنگ و نور کی برسات ہو رہی ہے۔
موسم خزاں کا وسط آتے ہی چین میں خوشیوں کی بہار آ جا تی ہے۔ سالانہ تہوار میں گلیوں کو برقی قمقموں سے مزئین کیا جاتا ہے، جگہ جگہ آتشبازی کا شاندار مظاہرہ تہوار کی رونق کو مزید بڑھا دیتا ہے۔
[caption id="attachment_240762" align="alignnone" width="500"]

موسم خزاں کا وسط آن پہنچا ، چین بھر میں میلے کا سماں [/caption]
مشرقی چین میں روایتی فائر ڈریگن ڈانس میں سینکڑوں لوگ شریک ہوتے ہیں، لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ ڈانس بلاؤں کو ان سے دور بھگا دیتا ہے اور وہ سارا سال خوش رہتے ہیں۔
چین کے زیرانتظام جزیرہ مکاؤ میں بھی سالانہ تہوار کو روایتی جوش وخروش سے منایا جاتا ہے ، جہاں مختلف شکلوں کی خوبصورت برقی لالٹینیں لوگوں کو اپنی طرف مقناطیس کی طرح کھینچتی ہیں۔
[caption id="attachment_240763" align="alignnone" width="500"]

موسم خزاں کا وسط آن پہنچا ، چین بھر میں میلے کا سماں [/caption]
مختلف تقاریب کے علاوہ، لوگ کھانے پینے کی مزیدار چیزوں سے ایک دوسرے کی تواضع کرتے اور اپنی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہیں۔