Tuesday, October 4, 2022

موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنا ہم سب کی ذمہ داری ہے :  وزیراعظم نوازشریف

موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنا ہم سب کی ذمہ داری ہے :  وزیراعظم نوازشریف
پیرس(92نیوز)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پیرس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،وزیراعظم کہتے ہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم  نوازشریف  نے پیرس پہنچنے پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے  کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے دنیا کے سامنے وہ اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے، وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کابھی اظہارکیا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے کانفرنس کل سے شروع ہوگی، کانفرنس میں امریکا، روس، چین کے صدور، برطانیہ کے وزیراعظم شرکت کر رہے ہیں۔   gangas