Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس

   موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس
August 31, 2015
لاہور(92نیوز)لاہورہائیکورٹ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاو کے لیے موثر اقدامات نہ کرنے پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں، موسمیات اورزراعت کے محکموں کونوٹسز جاری کردئیے۔ تفصیلات کےمطابق جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ ملک میں آئے روزموسمیاتی تبدیلیوں کے گہرے اثرات پیدا ہورہے ہیں جس سے ملک میں زلزلہ،سیلاب جیسی قدرتی آفات اور پانی کی کمی جیسے بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں پانی پینسٹھ فٹ زیر زمین چلاگیاجس سے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا سامنا ہے لیکن حکومت اس معاملہ پر توجہ نہیں دے رہی۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت موسمیات اور زارعت کے محکموں سے 4ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔