Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

موسلا دھار بارش نے چند گھنٹوں میں ہی راولپنڈی کو پانی پانی کردیا

موسلا دھار بارش نے چند گھنٹوں میں ہی راولپنڈی کو پانی پانی کردیا
July 12, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) موسلا دھار بارش نے چند گھنٹوں میں ہی راولپنڈی کو پانی پانی کردیا۔ نشیبی علاقے ڈوب گئے۔ نالہ لئی بپھر گیا۔ شہری گھروں میں بند۔ ضلعی انتظامیہ کے سارے د عوے بہہ گئے۔

بارش نے راولپنڈی شہر کو ندی نالوں میں بدل دیا۔۔۔نشیبی علاقوں کے گلی محلوں میں پانی کے ریلے بہنے لگے۔۔

جامع مسجد روڈ، ندیم کالونی، جاوید کالونی، شمس آباد، ڈھوک کالا خان، صادق آباد، شکریال، کری روڈ، ڈھوک درزیاں اور ضیاءکالونی، سبھی نشیبی علاقے زیرآب گئے۔

نشیبی علاقوں کے ساتھ شہر کی مرکزی شاہراہ مری روڈبھی پانی میں ڈوبی رہی۔ کمیٹی چوک انڈر پاس تو کسی نالے کا منظر پیش کرنے لگا۔

رات سے شروع بارش صبح تک کھل کر برسی۔۔راولپنڈی شہر کے درمیان بہنے والے نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی۔۔ گوالمنڈی پل کے قریب نالہ لئی میں پانی کی سطح8فٹ۔۔کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 9 فٹ سے تجاوز کر گئی۔۔

بارش نے ضلعی انتظامیہ اور واسا کی کارکردگی کا پول بھی کھول دیا۔۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گلیوں سے پانی نکالنے کا کوئی بندوبست نہیں کیا جاسکا۔۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 80ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔۔جس کے باعث چھوٹے بڑے نالوں میں طغیانی آگئی۔۔