Sunday, September 25, 2022

موسلادھار بارشیں !!! پنجاب میں 5افراد جاں بحق، 3زخمی ، خیبرپختونخوا میں 8گھروں کی چھتیں گر گئیں

موسلادھار بارشیں !!! پنجاب میں 5افراد جاں بحق، 3زخمی ، خیبرپختونخوا میں 8گھروں کی چھتیں گر گئیں
لاہور / پشاور (92نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشیں برس رہی ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے پاکپتن اور میاں چنوں میں چھتیں گرنے سے باپ بیٹی سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کرک میں بھی آٹھ گھروں کی چھتیں گر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق موسلادھاربارش کے باعث پاکپتن کی پرانی سبزی منڈی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ دو افراد کو زخمی حالت میں ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میاں چنوں ملتان روڈ میں گھر کی چھت گرنے سے باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوگئی جس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ کرک میں موسلادھار بارش سے 8 گھروں کی چھتیں منہدم ہوگئیں۔