Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

موذی مرض کینسر سے آگاہی کا آج عالمی دن

موذی مرض کینسر سے آگاہی کا آج عالمی دن
February 4, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں موذی مرض کینسر کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ دن منانے کامقصد سرطان سے بچاوکے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارٹر آف پیرس کے تحت ہر سال چار فروری کو دنیا بھر میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار بارہ میں بیاسی لاکھ افراد کینسر میں مبتلا ہوکر موت کا شکار ہو گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو دوہزار پینتیس تک یہ تعداد دو کروڑ چالیس لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ ماہرین کے مطابق اگر سرطان کی بروقت تشخیص ہوجائے تو اس کا علاج ممکن ہے مگر ترقی پذیر ممالک میں سرطان کی ابتدائی تشخیص کی شرح بہت کم ہے جس کی وجہ عوام میں آگاہی کا فقدان ہے۔ سرطان کی ابتدائی علامات میں مستقل تھکن، وزن میں اچانک کمی، درد، بخار، ہاضمے کی مسلسل خرابی اور کھانسی وغیرہ شامل ہیں۔ پاکستان میں پھیپھڑوں کے کینسر سے سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں جبکہ خواتین میں چھاتی کے سرطان سے شرح اموات سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں۔