Tuesday, April 30, 2024

مودی کے گھمنڈ نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ، عمران خان

مودی کے گھمنڈ نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ، عمران خان
September 26, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مودی کےگھمنڈ نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ،  مقبوضہ جموں و کشمیر میں خونریزی کا خدشہ ہے،بین الاقوامی طاقتیں اب خاموش نہیں رہ سکتیں،عالمی میڈیامودی کااصل چہرہ بےنقاب کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نیو یارک ٹائمز  اور وال اسٹریٹ جرنل کے ایڈیٹوریل بورڈز کو انٹریو میں  کہا کہ  مودی کے گھمنڈ نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ، خدشہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹنے کے بعد خونریزی ہوگی، ۔۔ صورتحال سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے عالمی برادری فوری ایکشن لے  عالمی میڈیا مودی کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ افغانستان میں امن سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا ،امریکا طالبان مذاکرات بحال ہونے چاہئیں۔

ڈیرہ بگٹی میں مقبوضہ کشمیر” کرفیو کلاک“ نصب

وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کی حمایت کرنے پروزیراعظم نے مہاتیر محمد کو سراہا ۔ عمران خان نے اپنے ترک اور ملائیشین ہم منصبوں کےہمراہ سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کی ۔ جس میں تینوں سربراہان نے خطے اور عالمی سطح پررونما ہونے والے واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان سے ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کینتھ روتھ نے بھی ملاقات کی۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے ہیومن رائٹس واچ کو آگاہ کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ بھارتی اقدامات کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں بڑی انسانی تباہی ہونے کا خدشہ ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوائے۔ وزیراعظم عمران خان کی ناروے کی وزیر اعظم ارنا سولبرگ سے بھی ملاقات ہوئی ، وزیر اعظم نے نارویجئن ہم منصب کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، دونوں وزرائے اعظم نے دو طرفہ تعلقات پر اعتماد کا اظہار کیا۔ عمران خان سے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس  نے بھی ملاقات کی۔اس موقع پربل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کیساتھ  ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط کئے گئے جس کے تحت احساس پروگرام "کیلئے فنڈنگ اور تکنیکی معاونت  فراہم کی جائیگی۔