Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مودی کے بیان‘ بھارتی مداخلت کیخلاف بلوچیوں میں غم و غصہ‘ شہرشہر مظاہرے

مودی کے بیان‘ بھارتی مداخلت کیخلاف بلوچیوں میں غم و غصہ‘ شہرشہر مظاہرے
August 18, 2016
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان میں بھارتی مداخلت کیخلاف کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ سبی‘ نصیر آباد‘ ہرنائی‘ چمن‘ ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر شہروں میں محب وطن اور غیور بلوچوں نے بھارتی پرچم اور مودی کے پتلے نذر آتش کئے اور بھارت کو واضح پیغام دے دیا کہ پاکستان ہمیشہ متحد رہے گا۔ baloch1   تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہری بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیان پر سراپا احتجاج بن گئے۔ مختلف شہروں میں بھارت مخالف ریلیاں نکالی گئیں اور بھارتی وزیراعظم کے بیان کی بھرپور مذمت کی گئی۔ baloch2 چمن میں سیکڑوں بلوچ شہریوں نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر شدید نعرے بازی کی گئی۔ ہرنائی میں قبائلیوں نے براہمداغ بگٹی کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ baloch3 اس موقع پر بھارتی جھنڈا اور مودی کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ baloch4 ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ بگٹی، گوادر‘ حب‘ پشین‘ سبی‘ نصیر آباد‘ نوشکی‘ تربت‘ بارکھان‘ قلعہ سیف اللہ‘ زیارت‘ لورا لائی میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور پاکستان میں بھارتی مداخلت اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔ baloch6