Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مودی کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف گلگت بلتستان کے عوام بھی سراپا احتجاج ،قرار داد مذمت منظور

مودی کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف گلگت بلتستان کے عوام بھی سراپا احتجاج ،قرار داد مذمت منظور
August 19, 2016
گلگت(92نیوز)بھارتی وزیراعظم کےاشتعال انگیزبیان کےخلاف گلگت بلتستان  کے عوام بھی سراپا احتجاج ہیں مظاہروں میں  مودی اور بھارت کے خلاف نعرے  لگائے  ، قانون  ساز اسمبلی کے اجلاس میں  قرارداد مذمت بھی منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کےمطابق  کل  بہادربلوچوں نے بھارتی وزیراعظم کوآئینہ دکھایا تو آج  گلگت کےمحب وطن شہری مودی کےخلاف سڑکوں پرآگئے۔نماز جمعہ کے بعد سماجی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریلیاں نکالیں ۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھےمشتعل مظاہرین نےبھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مختلف تعلیمی اداروں کےبچےبھی مودی کےبیان پرسڑکوں پرآگئے۔ انہوں نےبھارتی وزیراعظم کاپتلانذرآتش کرکےاپنےغم وغصےکااظہارکیا ۔ قانون سازاسمبلی کےڈپٹی سپیکرنے گھڑی باغ میں بچوں کی احتجاجی  ریلی سے خطاب  کرتے  ہوے  مودی  کے بیان  کی شدید مذمت  کی۔ اس سےپہلےبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کے خلاف گلگت بلتستان اسمبلی میں قرار داد مذمت منظور کر لی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں دہشت  گردی کرانے پر مودی کےخلاف عالمی قوانین کے تحت مقدمہ درج کیاجائے۔