Saturday, February 4, 2023

مودی کی ہندوتوا حکومت کے حکم پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج مظالم کر رہی ہے ، وزیراعظم

مودی کی ہندوتوا حکومت کے حکم پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج مظالم کر رہی ہے ، وزیراعظم
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا مودی کی ہندوتوا حکومت کے حکم پر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج مظالم کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے نریندرمودی کے مسلم دشمن اقدامات پر اقوام عالم کا ضمیر جھنجھوڑ ڈالا۔ عمران خان نے تشدد کاشکار افراد کی حمایت کے عالمی دن پر ٹویٹ میں کہا مقبوضہ کشمیر میں عورتوں اور بچوں کو پیلٹ گن،جنسی ، ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1276412297985097728?s=20 انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی اور مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابل قبول ہے۔ یواین انسانی حقوق تنظیم کی رپورٹ میں بھارتی مظالم کی تفصیل بیان کی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی برادری بھارت سے جواب طلب کرے۔