Saturday, March 2, 2024

مودی کی کامن ویلتھ کانفرنس میں شرکت، کشمیری اور سکھ کمیونٹی کا بھارت مخالف احتجاج

مودی کی کامن ویلتھ کانفرنس میں شرکت، کشمیری اور سکھ کمیونٹی کا بھارت مخالف احتجاج
April 19, 2018
لندن ( 92 نیوز )  لندن میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی کامن ویلتھ کانفرنس میں شرکت کے موقع پر کشمیری اور سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا لندن میں بھارتی وزیراعظم کی کامن ویلتھ کانفرنس کی شرکت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ کئے جانے والے ناروا سلوک  کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ، جس میں بڑی تعداد میں کشمیریوں  سمیت سکھ، دلت اور مسیحی افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ، اس موقع پر تمام کشمیری جماعتوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر کی آزادی تک پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے ۔