مودی کی پیرس میں موجودگی کے موقع پر پاکستانی، کشمیری کمیونٹی احتجاج کرے گی

پیرس (92 نیوز) مودی کی پیرس میں موجودگی کے موقع پر پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی احتجاج کرے گی۔
مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورتحال نے عالمی طاقتوں کو خواب غفلت سے جگا دیا ہے۔ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں مودی حکومت اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج نہیں ہو رہا۔ دنیا کے تمام ممالک مودی پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان کے ساتھ مل کر نکالے۔
دوسری جانب برطانیہ سمیت پورے یورپ میں مودی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ مودی کی پیرس آمد پر پاکستانی،کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے بہت بڑے مظاہرے کا اہتمام کر رکھا ہے جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔