Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل

مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل
February 3, 2019
سرینگر( 92 نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جب کہ پوری وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ۔ جگہ جگہ  پولیس اور فوج کی بھاری نفری تعینات رہی ، حریت رہنماؤں کو بھی نظر بند کردیا گیا۔ اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں  ظلم و بربریت  کی نئی داستانیں رقم کرنے والے نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر  حریت رہنماؤں کی کال پر پوری وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ۔ وادی بھر میں  دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز بند رہے  جبکہ حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ اور ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ۔ قابض انتظامیہ نے سکیورٹی کے نام پر وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا، سرینگر ،جموں اور دیگر  مقبوضہ علاقوں میں  پولیس اور فوج کی بھارتی نفری تعینات کی گئی ۔ مودی کے خصوصی  گارڈز نے سرینگر میں  مرکزی تقریب کی سکیورٹی سنبھالی جہاں  بھارتی وزیر اعظم نے نئے  منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔اس کے علاوہ ڈرون کے ذریعے  بھی  شہریوں کی نگرانی کی جاتی رہی ۔ قابض فورسز کی جانب سے سیکڑوں موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں ۔ دوسری جانب وزیراعظم کیخلاف احتجاج کی قیادت سےروکنے کیلئے  سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر  حریت رہنما نظر بند  جبکہ ،محمد یاسین کوگرفتارکرکےتھانہ کوٹھی باغ منتقل کر دیا گیا۔