مودی کی غلطیوں کے باعث مقبوضہ کشمیرمیں آگ لگی ہوئی ہے،راہول گاندھی
نئی دہلی ( 92 نیوز) مودی کی مسلم کش پالیسیوں پر بھارتی وزیراعظم کے خلاف اپنے ہی بول پڑے۔
اپوزیشن پارٹی کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے مقبوضہ کشمیر کے خراب حالات کا ذمہ دار نریندر مودی کو قرار دیدیا ۔
مدھیا پردیش میں خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ مودی کی غلطیوں کے باعث مقبوضہ کشمیرمیں آگ لگی ہوئی ہے، مودی حکومت نے جموں کشمیر کے معاملے میں غلطیاں کی ہیں۔