Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مودی کی جاتی امرا میں لذیذکھانوں کے ساتھ تواضع

مودی کی جاتی امرا میں لذیذکھانوں کے ساتھ تواضع
December 25, 2015
لاہور(92نیوز)گیارہ سال بعد پاکستان آنے والے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جاتی امراء میں لذیز کھانوں سے تواضع  کی گئی ان کے لیے مزیدار کھانے تیار کیے گئے تھے کھانوں میں پالک پنیر، مکس سبزی و دیگر لذیذ کھانے شامل ہیں جو تمام کے تمام دیسی گھی میں تیارکئے گئے تھے۔ تفصیلات کےمطابق کھانے سے پہلے بھارتی وزیراعظم اور ان کے ساتھ آئے مہمانوں کو دلکش ڈرائی فروٹ پیش کیے گئے جن میں بادام، اخروٹ، دو اقسام کے پستہ،کاجو، گاجر کا حلوہ، پیٹھے کا حلوہ، دال کا حلوہ اور سوہن حلوہ شامل ہیں  جبکہ کھانے کے مینیو میں آلو مٹر گاجر، پالک پنیر، ساگ سمیت مختلف اقسام کے نان شامل ہیں  اسی طرح میٹھے کی فہرست میں مختلف اقسام کے کیک، کھیر، دیسی گھی میں بنی سویاں جبکہ پھلوں میں انناس، کینو، مسمی اور چیکو شامل تھے۔