Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مودی کی بھارت کو ہندو سٹیٹ بنانے کی کوشش !!! 40 سے زائد علیحدگی کی تحریکیں زندہ ہونے لگیں

مودی کی بھارت کو ہندو سٹیٹ بنانے کی کوشش !!! 40 سے زائد علیحدگی کی تحریکیں زندہ ہونے لگیں
July 28, 2015
لاہور (92نیوز) بھارت کو مکمل ہندو ریاست بنانے کی نریندر مودی کی کوششوں کے خلاف اقلیتوں میں شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ سکھ علیحدگی پسندوں نے دوبارہ خالصتان تحریک زندہ کر دی۔ بھارت اور بیرون ملک خالصتان کے حق میں مظاہرے شروع ہو چکے ہیں۔ سکھ نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ امریکا ، کینیڈا اور برطانیہ سمیت کئی ملکوں میں سکھ ایک اہم کمیونٹی ہیں اور اب وہ اپنی مذہبی اور سیاسی شناخت چاہتے ہیں۔ سکھ علیحدگی پسندوں نے حال ہی میں لندن میں مظاہرے کئے جن میں ”خالصہ خالصتان کا“ کے نعرے لگے۔ بھارت نے ان مظاہروں کو پاکستان کی سازش قرار دیا لیکن الزامات سے حقائق تبدیل نہیں ہوتے۔ گورداس پور میں حملے کے بعد بھارت نے فوری طور پر کسی ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام لگا دیا۔ بھارتی سرکار اور میڈیا سارا دن یہی گھسی پٹی لائن پیٹتا رہا کہ حملوں میں ملوث دہشت گرد پاکستان سے آئے مگر بھولے بھارتی میڈیا اور عوام کو یہ ہی نہیں پتا کہ کہ اس وقت بھارت بھر میں 40 سے زائد علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔