Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مودی کی بدحواسیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، افغان پارلیمنٹ کی عمارت کا فیتہ کاٹنے کی بجائے کیمرہ دیکھتے رہ گئے

مودی کی بدحواسیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، افغان پارلیمنٹ کی عمارت کا فیتہ کاٹنے کی بجائے کیمرہ دیکھتے رہ گئے
December 26, 2015
کابل(ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی  کی رسوائیوں کاسلسلہ تھم نہ سکاماسکومیں قومی ترانے پرچل پڑے توافغانستان میں نئی پارلیمنٹ کی عمارت کافیتہ کاٹنے کے بجائے مودی کیمرہ دیکھتے رہ گئے جبکہ افغان صدرنے فیتہ کاٹ دیا۔ تفصیلات کےمطابق نریندرمودی بھارت کے تعاون سے بننے والی نئی افغان پارلیمنٹ کاافتتاح کرنے کابل پہنچےجہاں پرایک بارپھربھارتی وزیراعظم کوشرمندگی کاسامناکرناپڑا۔ نریندرمودی اورافغان صدرکوایک ہی ساتھ نئی پارلیمنٹ کافیتہ کاٹناتھا تاہم مودی کیمرے کی طرف دیکھتے رہ گئے جبکہ اشرف غنی نے پارلیمنٹ کافیتہ کاٹ دیا۔ جس پرمودی نے شرمندگی سے فیتہ افغان حکام کے حوالے کردیا اس سے پہلے روس میں بھی ریڈکارپٹ استقبال کے دوران نریندرمودی قومی ترانے پر کھڑے ہونے کی بجائے چل پڑے تھے۔