Friday, September 30, 2022

مودی کی بارش متاثرین کے ساتھ بھی  دو نمبریاں پکڑی گئیں  

مودی کی بارش متاثرین کے ساتھ بھی  دو نمبریاں پکڑی گئیں  
نئی دہلی(ویب ڈیسک)مودی سرکار، دو نمبری میں نمبرون جی ہاں مودی کے کیا کہنے دھوکہ کیسے دیتےہیں ان سے بہتر کون جانتا ہے  مودی انتظامیہ نے اپنے باس کی اجازت سے کمال کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق چنائی میں سیلاب آیا  تو پانی نے ڈیرے ڈال لئے ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں اور سیکڑوں لوگ جان سے گئے مگر دو دن خاموش رہنے کے بعد مودی جاگے تو خیال آیا ۔ ہیلی کاپٹر میں اڑ کر رعایا کا احوال جانا جائے ، بس پھر کیا تھا اڑان بھری اور چنائی کے اوپر پرواز کرنے لگے باقی دنیا کو بھی تو بتانا تھا نہ اس لئے سرکاری تصویر جاری کر دی گئی جس میں مودی کی کھڑکی سے سیلابی پانی کی مبہم سی جھلک دکھائی دی۔ مگر پھر دوبارہ ایک تصویر  ٹویٹ کی گئی جس میں مودی سرکار نے کمال کردیا تصویر میں سیلابی صورت حال کے قدرے واضح مناظر جہاز کی کھڑکی کی جگہ پر چسپاں کر دیے گئے ۔ یہ چسپاں کی گئی ایسی  جعلی تصویر تھی جس  میں واضح طور پر تباہی کے آثار دکھائی دے رہے تھےسوشل میڈیا پر مودی کے ساتھ وہ ہوئی جو پہلے بھی ایسی احمقانہ حرکتوں پر ہوا کرتا ہے لوگوں نے خوب درگت بنائی اور چٹکلے چھوڑتے رہے ۔